9 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان میں سینکڑوں افراد نے ایک بار پھر کوڈنکولم ایٹمی پلانٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا –

ابنا: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں   کوڈنکلم ایٹمی پلانٹ کے ری ایکٹر میں ایندھن بھرنے کے خلاف کل تین ہزار افراد نے اس ایٹمی پلانٹ کے دو کلومٹر کے فاصلے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جبکہ اس موقع پر تعینات پولیس کی بھاری نفری نے احتجاجی افراد کو کوڈنکولم ایٹمی پلانٹ کے مزید قریب آنے کی اجازت نہیں دی –
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایٹمی پلانٹ ، علاقے کے ماحولیات کو خطرناک طور پر متاثر کرےگا –
ادھر حکومت ہندوستان نے الزام عائد کیا ہے کہ کوڈنکولم ایٹمی پلانٹ کے مخالفین کو غیر ملکی کمپنیوں کی مالی امداد حاصل ہے -
.......
/169